دیربالا میں اراضی تنازع پر فائرنگ، 2 جوان بھائی جاں بحق

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے تفتیش شروع کردی


ویب ڈیسک February 28, 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع دیربالا کی تحصیل واڑی کے علاقے نصیر آباد میں اراضی کے تنازع پر چچا زاد بھائیوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 جوان بھائی جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی، تاہم واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مقبول خبریں