ٹک ٹاکر ماہ نور کے قاتل شوہر کو سزائے موت سنادی گئی

ملزم بیوی کو ٹک ٹاک بنانے سے روکتا تھا، قتل کرنے کے بعد لاش اسپتال لیکر گھومتا رہا، پراسیکیوٹر


ویب ڈیسک February 28, 2026
23خواتین6مردوں کو کاروکاری میںقتل کیاگیا،انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ۔ فوٹو: فائل

سیشن کورٹ لاہور نے مشہور ٹک ٹاکر ماہ نور کے قتل کے جرم میں اس کے خاوند کو سزائے موت سنادی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج چوہدری شاہد حمید نے کیس کا فیصلی جاری کیا جس میں بیوی کا قتل کرنے پر ملزم محمد رمضان کو سزائے موت اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ 

عدالت نے  تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزم کو سزا کا حکم سنایا گیا۔ 

واضح رہے کہ محمد رمضان نے اپنی بیوی معروف ٹک ٹاکر ماہ نور کو گلا دبا کر قتل کیا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ  غازی آباد میں2024 میں  مقدمہ بجرم  302 کے تحت درج ہوا تھا۔ 

دوران سماعت ساجد سعید بھٹی ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے ملزم کے خلاف شہادتیں پیش کیں، پراسیکیوٹر نے 21 گواہان پیش کئے۔

پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم خاوند اپنی بیوی کو ٹک ٹاک بنانے سے روکتا تھا، بیوی کے باز نہ آنے پر قتل کر دیا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم کے خلاف تمام تر شواہد موجود ہیں،  جدید ڈیوائسز سے کیس کو ثابت کیا گیا، ملزم اتنا چالاک تھا کہ خود قتل کرنے کے بعد لاش کو ہسپتال لیکر پھرتا رہا۔

مقبول خبریں