لاہور: جوتوں کی دکان پر خاتون کو ہراساں کرنے والا شاپ منیجر گرفتار

مینیجر نے نامناسب انداز میں پکڑا اور نازیبا پیغامات بھیجے، متاثرہ خاتون


ویب ڈیسک February 28, 2026

لاہور:

لاہور میں نجی جوتوں کی دکان پر خاتون کو ہراساں کرنے والا شاپ منیجر گرفتار کرلیا گیا۔

خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی جس پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں قائم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

خاتون کے مطابق مینیجر نے نامناسب انداز میں پکڑا اور  پہلے بھی نازیبا پیغامات بھیجتا رہا، سیف سٹی کی خاتون افسر نے ویڈیو کال پر متاثرہ خاتون سے رابطہ کیا اور مکمل تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔

ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے، خواتین کسی بھی ہراسانی یا ناخوشگوار صورتحال میں فوری 15 پر کال کریں۔

مقبول خبریں