آپریشن غضب للحق جاری ہے جب کہ افغان طالبان مرکز پوسٹ پر کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج موثر جواب دے رہی ہے، 28 فروری 2026 کو دن کی روشنی میں بہادر پاکستانی جوانوں کی افغانستان میں داخل ہونے کی خصوصی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستانی فوجی جوانوں نے شمالی وزیرستان سے ملحقہ سرحدی باڑ عبور کی اور تیزی سے افغان طالبان کی مرکز پوسٹ کی جانب پیش قدمی کی، پاکستانی فورسز کو دیکھتے ہی افغان طالبان فرار ہونے لگے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مؤثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے *افغان طالبان مرکز پوسٹ * پر کنٹرول حاصل کر لیا، پاک فوج نے بھرپور کارروائی کے دوران افغان طالبان کے *کمپاؤنڈز کلیئر* کر کے دشمن کے جھنڈے اتار دیے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔