امریکا، اسرائیل کو ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جس کا تجربہ انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا ہوگا، ایران

کل ایران نے امریکا اور اسرائیل پر میزائل داغے، جس سے انہیں نقصان پہنچا ہے۔


ویب ڈیسک March 01, 2026

ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کا جواب ایسی طاقت سے دیا جائے گا جس کا تجربہ انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا ہوگا۔

ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ  علی لاریجانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ کل ایران نے امریکا اور اسرائیل پر میزائل داغے، جس سے انہیں نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم انہیں ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جس کا تجربہ انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا ہوگا۔

واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای گزشتہ روز ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے تھے، سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی، سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

مقبول خبریں