افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری، چیک پوسٹ  کے پرخچے اڑادیے

پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کے بعد افغان طالبان  بھاری جانی و مالی نقصان اٹھا رہے ہیں


ویب ڈیسک March 01, 2026

افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی بھرپور اور طاقتور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ  پاک فوج نے کرم سیکٹر سے ملحقہ افغان خرچار چیک پوسٹ  کے پرخچے اڑادیے، متعدد افغان فوجی جہنم واصل کردیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کے بعد افغان طالبان  بھاری جانی و مالی نقصان اٹھا رہے ہیں ، آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

آپریشن غضب للحق جاری ہے جب کہ  افغان طالبان مرکز پوسٹ پر کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج  موثر جواب دے رہی ہے،  28 فروری 2026 کو دن کی روشنی میں بہادر پاکستانی جوانوں کی افغانستان میں داخل ہونے کی خصوصی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ  پاکستانی فوجی جوانوں نے شمالی وزیرستان سے ملحقہ سرحدی باڑ عبور کی اور تیزی سے افغان طالبان کی مرکز  پوسٹ کی جانب پیش قدمی کی، پاکستانی فورسز کو دیکھتے ہی  افغان طالبان فرار ہونے لگے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مؤثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے *افغان طالبان مرکز پوسٹ * پر کنٹرول حاصل کر لیا، پاک  فوج نے بھرپور کارروائی کے دوران افغان طالبان کے *کمپاؤنڈز کلیئر* کر کے دشمن کے جھنڈے اتار دیے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان کی جانب سے افغانستان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں جس میں اب تک 352 افغان فوجی اور طالبان ہلاک ہوچکے ہیں۔

2 روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا تھا کہ جنگ میں افغانستان کا بھاری جانی مالی نقصان ہوا، دو روز میں افغانستان کے352 فوجی ہلاک جبکہ 535 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان نے افغانستان کی 130 چیک پوسٹیں تباہ جبکہ 26 پوسٹوں پر مکمل کنٹرول حاصل کیا ہوا ہے۔ وزیر اطلاعات کے مطابق جوابی کارروائیوں میں 171 ٹینک، فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں جبکہ افغانستان میں 41 مقامات پر کامیابی کے ساتھ فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں