ریاستوں کے سربراہوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا، وزیراعظم کا خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار

پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے، روایات کے مطابق ریاستی سربراہان کو ہدف نہیں بنایا جاسکتا


ویب ڈیسک March 01, 2026

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ ریاستوں کے سربراہوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر حکومت اور عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش بھی کرتا ہے، روایات کے مطابق ریاستوں کے سربراہان کو ہدف نہیں بنایا جاسکتا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم سید علی خامنہ ای کی روح کے لیے دعا گو ہیں، اللہ پاک ایرانی عوام کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مقبول خبریں