آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ راؤنڈ کے ایک اہم میچ میں بھارت ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت لیا اور مضبوط حریف ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے اور بھارت کو 196 رنز کا ہدف دے دیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز 40 اور جیسن ہولڈر 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بھارت کی جانب سے جیسپرت بھمرا نے 2 جبکہ ہردک پانڈیا اور وریون نے ایک، ایک وکٹ لی۔
بھارت نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 196 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا، بھارت کی جانب سے سنجو سیسمن 97 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ تلک ورما نے 27 اور ہاردک پانڈیا نے 17 رنز بنائے۔
آج کے اس میچ کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے بعد بھارت نے بھی سیمی فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا۔
سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔