مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کیتھولک پادریوں کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے خطبات لکھنے سے اجتناب کرنے پر زور دیا ہے۔
شیکاگو میں پیدا ہوئے پوپ (جو امریکا سے تعلق رکھنے والے پہلے مسیحی پیشوا ہیں) نے اے آئی سے اجتناب کرنے کے ساتھ پادریوں کو اپنا دماغ استعمال کرنے کے لیے کہا ہے۔
پوپ کی جانب سے یہ ریمارکس 19 فروری کو کلرجی آف ڈایوسیس آف روم میں ایک بند کمرہ میٹنگ میں دیے۔
میٹنگ کی تفصیلات ملاقات کے اگلے روز سامنے آئیں اور ویٹیکن نیوز میں رپورٹ کی گئیں۔
اجلاس کے دوران پوپ نے سامعین سے کہا کہ وعظ کرنا دراصل ایمان کو بانٹنے کا نام ہے۔ پھر انہوں نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ مصنوعی ذہانت کبھی بھی ایمان کو بانٹنے کے قابل نہیں ہو سکے گی۔