امریکی حملوں کے بعد ایران کا فیفا ورلڈکپ سے دستبرداری پر غور

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی حالات میں ٹورنامنٹ میں شرکت مشکل دکھائی دیتی ہے


ویب ڈیسک March 01, 2026

امریکی فضائی حملوں کے بعد ایران نے فیفا ورلڈ کپ 2026 سے دستبرداری پر غور کرنا شروع کر دیا، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی حالات میں ٹورنامنٹ میں شرکت مشکل دکھائی دیتی ہے۔

ایران نے ایشیائی کوالیفائنگ مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور مسلسل چوتھی فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔

واضح رہے کہ ایران نے امریکی سرزمین پر اپنے تین میچ کھیلنے ہیں جن میں 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف، 21 جون کو اسی شہر میں بیلجیم کے خلاف اور آخر میں 26 جون کو سیئٹل میں مصر کے خلاف میچ شامل ہے۔

ہسپانوی اخبار مارکا کے مطابق فیڈریشن کے صدر نے ٹورنامنٹ میں ایران کی شرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حملوں کے بعد اس بات کا امکان نہیں ہے کہ ہم ورلڈ کپ کی طرف دیکھ سکیں گے لیکن حتمی فیصلہ کھیلوں کے حکام کو کرنا ہے۔

مقبول خبریں