کراچی میں دو مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات پیش آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ چار گاڑیوں کی مدد سے آگ پرقابو پالیا گیا جبکہ کولنگ کاعمل جاری ہے۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر رسپانس دیا گیا۔
دوسری جانب کراچی کے آئی سی ٹی پورٹ پر آتشزدگی کا دوسرا واقعہ پیش آیا۔ ڈاکس پولیس کی نفری موقع پر موجود ہے۔
کیماڑی پولیس کا کہنا ہے کہ کنٹینر پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ یہ آگ ایک ٹاپ لفٹر میں موجود 40 فٹ کنٹینر سے بھڑکی، جو بعدازاں قریبی خالی کنٹینرز تک پھیل گئی۔ واقعے کی اطلاع صبح 10:26 بجے موصول ہوئی، جس پر ایم آئی یارڈ سے ایک اور سینٹرل فائر اسٹیشن سے دو فائر ٹینڈرز فوری طور پر روانہ کیے گئے۔
تیز رفتار اور مربوط کارروائی کے نتیجے میں 10:45 بجے تک آگ پر قابو پالیا گیا اور 11:00 بجے مکمل طور پر بجھا دیا گیا۔
فائر ٹینڈرز نے آپریشن میں بھرپور حصہ لیا۔ تمام ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کے باعث یہ واقعہ نہایت مؤثر انداز میں نمٹا دیا گیا۔