راولپنڈی:
راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خن سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت کی۔
علیمہ خان کے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی۔
عدالت نے چار مارچ کو آئندہ سماعت پر علیمہ خان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔
استغاثہ کے 18 میں سے 17 گواہان پر علیمہ خان کے وکیل محمد فیصل ملک نے جرح مکمل کی، سماعت بروز بدھ چار مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
سینئر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ پر مشتمل پراسیکیوشن ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی، استغاثہ کے آخری گواہ تفتیشی افسر خلیل بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔