عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 میں ناکامی سے دوچار ہونے والے اسٹار کرکٹرز قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، اچانک وینیو تبدیل کرنے سے شریک ٹیموں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑگیا۔
دوسری مرتبہ مقام کی تبدیلی کے بعد 6 مارچ سے ملتان میں شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے کراچی وائٹس کی ٹیم راولپنڈی پہنچ گئی، پشاور ریجن نے بھی پریکٹس کر ڈالی، ایونٹ میں ٹیسٹ کرکٹر سعود شکیل کراچی وائٹس کی قیادت کریں گے۔
عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے صائم ایوب اور خواجہ محمد نافع ڈومیسٹک ایونٹ میں کراچی وائٹس کا حصہ ہوں گے جبکہ قومی ٹیسٹ کپتان شان مسعود، میر حمزہ اور سہیل خان کے ساتھ ،دانش عزیز ،عمیر بن یوسف ،ہارون ارشد،عثمان خان ،ثاقب خان،محمد عمر،محمد حمزہ سہیل،عبداللہ فضل،محمد اصغر ،رضوان اللہ،عارف یعقوب ،طارق خان،سہیل خان،حظیفہ احسان،ابرار احمد،اسد عمر،اسد اللہ حمزہ اور سیف اللہ بنگش بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
مظہر اعوان منیجر،اقبال امام ہیڈ کوچ،طاہر محمود اسٹنٹ کوچ،واجد علی فیلڈنگ کوچ،شان اللہ اینلسٹ اوراحمد خان فزیو کی ذمہ داری ادا کریں گے، کوالیفائر ایونٹ کے فائنل میں بہاولپور سے مقابلہ کرنے والی کراچی بلوز کے کپتان غازی غوری ہوں گے۔
مرزا سعد بیگ،رمیز عزیز،محمد طحہ، احسان علی،سید شاہ رضا، وہاج ریاض ،اسد اختر،جہانزیب سلطان،رحمان غنی،شاہ نواز دھانی،خلیل احمد،مہران ممتاز،جہانداد خان،سیف اللہ، محمد عثمان رحیم،محمد مکی،عارش علی خان،نقاب شفیق اور حظیفہ منیر بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، خالد نفیس منیجر،سعید بن ناصر، ہیڈ کوچ،فرازاحمد خان اسٹنٹ کوچ،اویس احمد رحمانی فیلڈنگ کوچ اور عمران خلیل فزیو ہیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں پشاور میں شیڈول ایونٹ کو ناگزیر حالات کے سبب راولپنڈی اور پھرملتان منتقل کردیا گیا ہے جو اب ایک دن کی تاخیر سے 5 کی بجائے 6 مارچ سے شروع ہوگا، قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی کے 8 ریجن کی 10 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، ان میں کراچی اور لاہور کی وائٹس اور بلوز، فیصل آباد،ایبٹ آباد، سیالکوٹ،بہاولپور، پشاور اور ملتان شامل ہیں۔