ایپل نے آئی فون 17 کا سستا ورژن متعارف کرا دیا

کم قیمت ہونے کے باوجود یہ ڈیوائس ایپ کے اپ ڈیٹڈ فیچر کو باآسانی چلا سکے گی


ویب ڈیسک March 04, 2026

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17 کا سستہ ورژن آئی فون 17 ای متعارف کرا دیا۔

اس نئی ڈیوائس میں اپ ڈیٹڈ چِپ اور بہتر وائر لیس چارجنگ سمیت ہارڈویئر میں بہتری شامل ہے۔ کم قیمت ہونے کے باوجود یہ ڈیوائس ایپ کے اپ ڈیٹڈ فیچر کو باآسانی چلا سکے گی۔

یہ فون اب بھی مہنگے ماڈلز یعنی آئی فون 17 اورآئی فون 17 پور کی طرح کچھ نمایاں خامیاں موجود ہیں، جن میں سب سے بڑی کمی یہ ہے کہ اس میں صرف ایک ہی کیمرا دیا گیا ہے۔

نئے فون کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کمپنی کے لیے مصنوعات کی رونمائی کا ایک مصروف ہفتہ شروع ہو رہا ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ کمپنی اپڈیٹ شدہ MacBook سمیت دیگر ڈیوائسز بھی متعارف کرائے گی۔

مقبول خبریں