بگرام ایئر بیس پر حملہ، نیویارک ٹائمز نے بھی پاکستان کی بڑی کامیابی کی تصدیق کردی

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان نے افغانستان میں 50 سے زائد فضائی حملے کیے ہیں


ویب ڈیسک March 04, 2026

اسلام آباد: پاکستان نے افغان طالبان کی مبینہ جارحیت کے جواب میں زمینی اور فضائی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جبکہ بگرام ایئربیس پر بڑے فضائی حملے کیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے اہم فوجی مرکز بگرام ایئر بیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک ایئرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤسز تباہ ہو گئے۔ اس حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے بگرام ایئربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور افغانستان کی وزارت دفاع نے پاکستانی فضائی حملے کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان نے افغانستان میں 50 سے زائد فضائی حملے کیے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بگرام ایئربیس کو نشانہ بنانا افغان طالبان حکومت کے لیے بڑا دھچکا ہے اور اس سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان ضرورت پڑنے پر افغانستان کے کسی بھی حصے میں کارروائی کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کی جانب سے بارہا خبردار کرنے کے باوجود افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردی کے واقعات جاری رہے، جن میں مبینہ طور پر امریکی چھوڑا گیا اسلحہ بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔

مقبول خبریں