کراچی:
شہر قائد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکی قونصلیٹ کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور رینجرز و پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی قونصلیٹ جانے والے راستے بند ہوئے آج چوتھا دن ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق پی آئی ڈی سی چوک سے ایم ٹی خان روڈ کے راستے سلطان آباد جانے والی سڑک کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ ٹاور سے مائی کلاچی جانے والی سڑک بھی تاحال بند ہے۔
تاہم بوٹ بیسن سے مائی کلاچی جانے والی سڑک کو چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہر کی مرکزی سڑکوں شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔