حکومت کا 1 ارب ڈالر اے آئی فنڈ، ڈیجیٹل معیشت میں نئے مواقع کی جانب اہم قدم

ملک بھر کے اسکولوں میں اے آئی نصاب متعارف کروا کر مضبوط اے آئی ایکو سسٹم قائم کیا جائے گا


ویب ڈیسک March 04, 2026

حکومت پاکستان اور ایس آئی ایف سی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے حال ہی میں 1 ارب ڈالر اے آئی فنڈنگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید نے وفاقی حکومت کی اے آئی فنڈنگ کا خیر مقدم کیا۔

ڈاکٹر ندیم جاوید کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے تحت ملک بھر کے اسکولوں میں اے آئی نصاب متعارف کروا کر مضبوط اے آئی ایکو سسٹم قائم کیا جائے گا، 2030 تک طلبہ کے لیے ہزار مکمل فنڈڈ اسکالر شپس اور 10 لاکھ غیر آئی ٹی افراد کو اے آئی تربیت دی جائے گی۔

ڈاکٹر ندیم جاوید کا کہنا تھا کہ اے آ ئی فنڈ نوجوانوں کے لیے اسٹارٹ اَپس، چھوٹے اور درمیانے کاروبار  اور مائیکرو انٹرپرائزز کے لیے مواقع پیدا کرے گا۔

یہ اقدامات پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے قیام اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ ان کے ذریعے نوجوان تربیت اور مواقع سے فائدہ اٹھا کر ملکی معیشت میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

مقبول خبریں