پشاور:
باجوڑ کی تحصیل واڑہ ماموند بدان پولیس پوسٹ پر نامعلوم افراد نے اسنائپر سے حملہ کرکے اے ایس آئی کو شہید کر دیا۔
پولیس کے مطابق حملے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
اے ایس آئی کی شناخت دولت خان کے نام سے ہوئی ہے۔
شہید اے ایس آئی دولت خان کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 1 بجے پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔