ہنی ٹریپ؛ نکاح کے بہانے اسپین نژاد پاکستانی سے رقم لینے والے میاں بیوی گرفتار

ملزمان نے نکاح کے بہانے شہری کو بلوایا اور نکاح خواں کے ذریعے جھوٹا نکاح بھی کیا


ویب ڈیسک March 04, 2026
(فوٹو: فائل)

راولپنڈی:

ہنی ٹریپ کرکے نکاح کے بہانے اسپین نژاد پاکستانی سے رقم لینے والے میاں بیوی گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق نیو ٹاؤن تھانے کی  2 رکنی ٹیم نے ہنی ٹریپ گینگ کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا اور شہری سے لوٹی گئی رقم 3 لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون برآمد کرلیے۔

زیر حراست افراد نے اسپین نژاد پاکستانی شہری سے نکاح کے بہانے رقم وصول کی تھی۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے نکاح کے بہانے شہری کو بلوایا اور نکاح خواں کے ذریعے جھوٹا نکاح بھی کیا۔

نیو ٹاؤن پولیس نے شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ زیر حراست افراد کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں