راولپنڈی:
سٹی صدر روڈ پر واقع چار منزلہ پلازہ کے بیسمنٹ گودام میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے 11 گھنٹے بعد آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پلازے کی بیسمنٹ میں مناسب داخلے کے راستے اور وینٹیلیشن کے انتظام نہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق 13 ایمرجنسی گاڑیوں اور 50 سے زائد اہلکار فوم ملا پانی استعمال کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے میں مصروف رہے۔
بیسمنٹ میں موجود جلنے والا سامان بڑی مقدار میں ہے اور اسے گودام کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، جس کی وجہ سے ریسکیو ٹیم کی محنت دگنی ہو گئی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر صبغت اللہ موقعہ پر موجود ہیں اور مسلسل آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے۔
آگ کے دوران وا سا راولپنڈی کو پانی کی سپلائی کے لیے طلب کیا گیا تاکہ فائر فائٹرز کے کام میں سہولت ہو۔
بیسمنٹ کی چھت میں کیے گیے سوراخوں میں سموک انجیکٹرز نصب کرکے دھواں باہر نکالا جارھا ہے۔
چھت کے سوراخوں کے زریعے بیسمنٹ میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔