اے این ایف کی 2 کارروائیوں میں 21 کروڑ کی منشیات برآمد

مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے


ویب ڈیسک March 05, 2026

اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2 کاروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار ہوئے 21 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 201.2 کلو گرام منشیات برآمد ہوئیں۔

ڈسٹرکٹ اٹک میں ہوٹل کے قریب بس سے 25.2 کلو گرام چرس اور 2 کلو گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ 4 ملزمان گرفتار ہوئے۔

ہزار گنجی ڈسٹرکٹ کوئٹہ سے 174 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں کی گئیں جس میں اعلی کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمد کی گئی۔

پاکستان کوسٹ گارڈزنے  انٹیلی جنس ذرائع کی منشیات اسمگلنگ کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پرکارروائی کی گئی۔  بلوچستان کے علاقے ارمان بیلہ(اوتھل) اور گڈانی سے5گاڑیوں میں لدی ہوئی 3361  بوتلیں اعلی کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمدکر لی گئی۔

یہ شراب اندرون ملک اسمگل کی جارہی تھیں۔ پکڑی جانے والی  شراب کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 گاڑیوں اورشراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ایک لاکھ آٹھ سو  ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ 

مقبول خبریں