ریاض کے قریب خطرہ ٹل گیا، سعودی عرب نے تین کروز میزائل مار گرانے کا دعویٰ کر دیا

حکام کے مطابق میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کیے


ویب ڈیسک March 05, 2026

ریاض: سعودی عربیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائی دفاعی فورسز نے تین کروز میزائل مار گرا کر تباہ کر دیے ہیں۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق جمعرات کی علی الصبح جاری بیان میں کہا گیا کہ تین کروز میزائلوں کو الخرج شہر کے باہر فضا میں نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کیے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ترجمان نے بتایا کہ روبیو نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے ریاض میں امریکی سفارت خانے پر حملے کے بعد سعودی ردعمل پر شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور ایران کی جانب سے علاقائی استحکام کو لاحق خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مقبول خبریں