تمام پاکستانی پورٹس میں داخلے پر پابندی، خبر میں کتنی سچائی، وزارت کا بیان آگیا

اس حوالے سے وزارت بحری امور نے وضاحت جاری کی ہے


ویب ڈیسک March 05, 2026

حال ہی ایک خبر منظرعام پر آئی تھی کہ پاکستانی حکومت نے تمام پورٹس میں سمندری  داخلے پر پابندی لگادی ہے۔ اس حوالے سے وزارت بحری امور نے وضاحت جاری کی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا کہ کیبنٹ ڈویژن نے دس مارچ 2026 تک سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر "پاکستان میں تمام بندرگاہوں کے اندراجات کو عارضی طور پر معطل کرنے" کا حکم دیا ہے۔

تاہم وزارت بحری امور نے اس گردش کررہے نوٹیفکیشن کو من گھڑت قرار دیا ہے۔

ڈویژن نے واضح کیا کہ ایسا کوئی حکم کابینہ ڈویژن یا وزارت بحری امور کی طرف سے جاری نہیں کیا گیا ہے۔
 

مقبول خبریں