حال ہی ایک خبر منظرعام پر آئی تھی کہ پاکستانی حکومت نے تمام پورٹس میں سمندری داخلے پر پابندی لگادی ہے۔ اس حوالے سے وزارت بحری امور نے وضاحت جاری کی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا کہ کیبنٹ ڈویژن نے دس مارچ 2026 تک سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر "پاکستان میں تمام بندرگاہوں کے اندراجات کو عارضی طور پر معطل کرنے" کا حکم دیا ہے۔
تاہم وزارت بحری امور نے اس گردش کررہے نوٹیفکیشن کو من گھڑت قرار دیا ہے۔
ڈویژن نے واضح کیا کہ ایسا کوئی حکم کابینہ ڈویژن یا وزارت بحری امور کی طرف سے جاری نہیں کیا گیا ہے۔