عمران خان کو علاج کیلیے شفاء اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ فوجداری کیس میں کتنی سزا کاٹ چکے؟ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب


ویب ڈیسک March 05, 2026
فوٹو فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران کان کو علاج کے لیے شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔

ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے طلب کی گئی رپورٹ میں پوچھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ فوجداری کیس میں کتنی سزا کاٹ چکے؟

جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔ تحریری حکم نامے میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر تین اعتراضات دور اور دو برقرار رکھے گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو اعتراضات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ رجسٹرار آفس متفرق درخواست کو نمبر لگا کر مرکزی اپیل کے ساتھ مقرر کرے، رجسٹرار آفس اپیلوں کی پیپر بُک آئندہ سماعت 10 مارچ سے پہلے تیار کرے۔

مقبول خبریں