پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولا زیر غور، ہفتہ وار نظرثانی کی تجویز

وزارت توانائی نے تفصیلی ورکنگ تیار کر کے وزیراعظم کو بریفنگ دی ہے، ذرائع


ویب ڈیسک March 05, 2026
فوٹو فائل

عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی جیوپولیٹیکل کشیدگی کے تناظر میں حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ایندھن کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نئی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے  کہ وزارت توانائی نے اس حوالے سے تفصیلی ورکنگ تیار کر کے وزیراعظم کو بریفنگ دی ہے۔

مجوزہ منصوبے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین 15 روزہ بنیاد کے بجائے ہر ہفتے کرنے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ قیمتوں کو عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق فوری طور پر ایڈجسٹ کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اس معاملے پر حتمی فیصلہ وزیراعظم اپنی معاشی ٹیم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

اگر عالمی حالات میں کشیدگی برقرار رہی تو حکومت کی جانب سے اس نئی پالیسی پر جلد فیصلہ متوقع ہے تاکہ مقامی مارکیٹ کو عالمی قیمتوں کے ساتھ ہم آہنگ رکھا جا سکے۔

علاوہ ازیں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ذخیرہ اندوزی کے خدشات کے پیش نظر نگرانی کا نظام بھی سخت کر دیا ہے۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایندھن کی سپلائی اور اسٹاک کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کو روکا جا سکے۔

مقبول خبریں