ایران پر امریکی اسرائیلی حملوں سے شہادتوں کی تعداد 1230 سے بڑھ گئی

لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں میں بھی 77 افراد شہید ہونے کی اطلاعات ہیں


ویب ڈیسک March 06, 2026

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں اموات کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 1230 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ اسی دوران لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں میں بھی 77 افراد شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل پر ایران کے حملوں میں 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 6 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔

ادھر امارات میں ایرانی حملوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ بحرین میں ایک میزائل مار گرانے کے بعد صنعتی علاقے میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

اسی طرح کویت میں ایرانی حملوں کے باعث 2 کویتی فوجیوں سمیت 4 افراد جان سے گئے۔ مزید برآں عمان کی ایک بندرگاہ پر آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے والے پروجیکٹائل حملے میں ایک شخص جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

مقبول خبریں