ایران امریکا جنگ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایوی ایشن انڈسٹری تباہی کے دہانے پر

ایران امریکا جنگ کے بعد عمرہ زائرین کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے


ویب ڈیسک March 06, 2026

ایران امریکا کی اچانک جنگ نے ایوی ایشن انڈسٹری کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چھ روز میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی سینکڑوں ائیر لائن کی 24 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں۔

پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے لاکھوں مسافر پھنس گئے۔ ایوی ایشن انڈسٹری کو لینڈنگ ٹیک اف چارجرز سمیت دیگر ٹیکسوں کی مد میں اربوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے۔

لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل سمیت دیگر ائیر پورٹ سے آج بھی 144 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل سے سعودی عرب کی چار پروازیں روانہ ہوئیں۔

ایران امریکا جنگ کے بعد عمرہ زائرین کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

قطر ائیر، کویت ائیر کی پروازیں بحال نہیں ہوسکیں ہیں۔ ملک کے بین الاقوامی ائیرپورٹس سے  آج یو اے ای بحرین کویت، قطر سمیت دیگر مشرق وسطی کی 106  پروازیں منسوخ ہوئیں۔

کراچی ائیرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی قطر، شارجہ، کویت بحرین کی 26 پروازیں منسوخ، اسلام آباد ائیر پورٹ سے دبئی ابو ظہبی دوحہ بحرین کویت شارجہ سمیت دیگر ایرپورٹس کی 18 پروازیں منسوخ، لاہور ائیرپورٹ پر دبئی، ابو ظہبی، قطر، کویت اور بحرین کی 22 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

پشاور ائیرپورٹ سے دبئی شارجہ قطر ابو ظہبی کی 14 فلائٹس منسوخ، ملتان ائیرپورٹ سے دبئی، شارجہ، راس الخیمہ، بحرین، دوحہ سعت کویت کی 6 پروازیں منسوخ  ہوئیں۔

سیالکوٹ ائیرپورٹ سے دبئی سیالکوٹ کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ فیصل آباد ائیرپورٹ سے دبئی شارجہ جدہ کی 8  مشرق وسطیٰ کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

منسوخ پروازوں میں ایمریٹس، اتحاد، ائیر عربیہ پی آئی اے،ائیر بلیو، فلائی دبئی قطر ائیر سمیت دیگر ملکی اور غیرملکی ایئرلائنز شامل ہیں۔

مقبول خبریں