روس میں تعینات پاکستان کے سفیرفیصل نیاز ترمذی کا”پاک افغان صورتحال پر ایکس پر بیان

پاکستان کو امید ہے کہ افغانستان کے ساتھ جاری کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی، فیصل نیاز ترمذی


ویب ڈیسک March 06, 2026

روس میں تعینات پاکستانی  سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ”پاک افغان صورتحال سے متعلق ایکس پر بیان جاری کردیا۔

روس میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ افغانستان کے ساتھ جاری کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی، پاکستان کی کوشش ہے کہ افغانستان کے ساتھ تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے اور اسے کسی بڑے علاقائی تنازع یا جنگ میں تبدیل ہونے سے روکا جائے۔

سفیرفیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ اسلام آباد کی خواہش ہے کہ کابل کے ساتھ معاملات سفارتی اور سیاسی ذرائع سے حل ہوں، پاکستان نہیں چاہتا کہ موجودہ کشیدگی بڑھ کر مکمل علاقائی جنگ کی شکل اختیار کرے۔

مقبول خبریں