پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو اسمارٹ ٹریولر پروگرام میں رجسٹریشن کی ہدایت

امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کو اسمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام میں رجسٹر ہونے کی ہدایت کی ہے


ویب ڈیسک March 06, 2026

اسلام آباد  میں موجود امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو اسمارٹ ٹریولر پروگرام میں رجسٹریشن کی ہدایت کردی۔

امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ امریکی سفارت خانہ نے پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کو اسمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام میں رجسٹر ہونے کی ہدایت کی ہے، اس کامقصد انہیں سیکیورٹی اور ہنگامی صورتحال سے متعلق بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت چلنے والا اسمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام (STEP) امریکی شہریوں کو پاکستان میں ای میل کے ذریعے سیکیورٹی الرٹس اور تازہ اپ ڈیٹس فراہم کرتا ہے۔

مقبول خبریں