افغان طالبان کیخلاف پاک فوج کا آپریشن غضب للحق، بلوچستان کے عوام افواج کے شانہ بشانہ

افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین


ویب ڈیسک March 07, 2026

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں  پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے سینکڑوں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق جھل مگسی ،قمردین کاریز، کوہلو اور چمن میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلیاں  نکالی گئیں۔

ریلی کے شرکا نے افغان طالبان کی جارحیت کی شدید مذمت اور ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

چمن اور کوہلو پاک فوج زندہ باد  اور پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے گونجتے رہے۔ ریلیوں کے  شرکا کا کہنا تھا کہ افغان طالبان  کی  جارحیت کا  افواج پاکستان نے منہ توڑ اور بھرپور انداز میں جواب دیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مقبول خبریں