کوہستان اسکینڈل میں گرفتار عسکری بینک داسو برانچ آپریشن آفیسر کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کو احتساب جج محمد ظفر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ احتساب عدالت نے ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔
نیب تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم حریق شاہ عسکری بینک داسو میں برانچ آپریشن آفیسر ہے، ملزم نے جعلی دستاویزات پر مختلف دو بینک اکاؤنٹس بنائے ہیں۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کے ایک اکاؤنٹ میں 149.470 ملین روپے ٹرانزیکشن ہوئی اور دوسرے اکاؤنٹ میں 236.585 ملین روپے ٹرانزیکشن ہوئی۔
افسر نے بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے، جسمانی ریمانڈ پر دیا جائے جس پر عدالت نے ملزم کو تفتیش کے لیے سات روزہ جسمانی ریمانڈ نیب کے حوالے کردیا۔