آپریشن غضب للحق کے دوران پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں موثر انداز میں جاری رکھیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی کئی پوسٹیں تباہ ہو گئیں، دشمن اپنے مورچے چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک جبکہ باقی پسپائی اختیار کرتے ہوئے فرار ہو گئے، پاک فوج کے بھرپور جواب میں دشمن فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔