غصیلے نوجوانوں کو صحت کے کن مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

تحقیق میں جنوب مشرقی حصے میں شہری اور مضفاقی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 121 مڈل اسکول طلبا کا معائنہ کیا


ویب ڈیسک March 08, 2026

ایک نئی تحقیق کے مطابق غصیلے نوجوانوں کی عمر تیزی سے بڑھ سکتی ہے اور وہ بعد کی زندگی میں طبعی صحت میں پیچیدگیوں کا سامنا کر سکتے ہیں۔

جرنل ہیلتھ سائیکالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ نوجوانوں میں جارحانہ رویہ تیزی اور بیالوجیکل عمر بڑھنے اور 30 برس کی عمر تک زیادہ باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) سے تعلق رکھتا ہے۔

یونیورسٹی آف ورجینیا میں کی جانے والی تحقیق میں جنوب مشرقی حصے میں شہری اور مضفاقی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 121 مڈل اسکول طلبا (46 لڑکے اور 75 لڑکیوں) کا معائنہ کیا۔

شرکا کا مطالعہ 13 برس کی عمر سے نوجوانی تک کیا گیا۔ جس میں ان کے والدین اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے ان کے جارح رویے سے متعلق بتایا گیا۔

جب شرکا 30 برس کے ہوئے تو سائنس دانوں نے ان کے جسمانی یا حیاتیاتی بڑھاپے کا اندازہ لگایا، جس کے لیے بلڈ پریشر، سوزش، گلوکوز، کولیسٹرول اور مدافعتی نظام کی کارکردگی جیسے پیمانوں کو جانچا گیا۔

مقبول خبریں