سائنس دانوں کا بلند ہوتی سطح سمندر سے متعلق ہوشرُبا انکشاف!

تحقیق میں بتایا گیا خطرہ ماضی میں ماہرین کے تخمینہ لگائے گئے خطرے سے بہت زیادہ ہے


ویب ڈیسک March 08, 2026

نیدرلینڈز کے محققین نے تازہ ترین تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ساحلی علاقوں پر سطح سمندر ایک فِٹ تک بڑھ چکی ہے۔

تحقیق کے نتائج میں دنیا بھر میں ساحلی علاقوں میں رہنے والے کروڑوں لوگوں سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا ہے (بالخصوص جنوب مشرقی ایشیا اور انڈو پیسیفک ممالک میں)۔ یہ خطرہ ماضی میں ماہرین کے تخمینہ لگائے گئے خطرے سے بہت زیادہ ہے۔

ساحلی پٹی پر بسنے والی آبادیاں سطح سمندر کے 6.5 فِٹ تک بلند ہونے کے خطرات کا شکار ہے جس کا مطلب ہے کہ بلند ہوتی سطح سے نمٹنے کے لیے موجودہ منصوبوں کو بہتر کرنا ہوگا۔

سمندر کی بلند ہوتی سطح صرف انفرا اسٹرکچر پر دباؤ اور جبری نقل مکانی کا ہی سبب نہیں ہوتی بلکہ طوفانوں کے شدت اختیار کرنے اور اس دوران سیلابوں کی صورتحال بدتر ہونے کا بھی سبب ہوتی ہے، جو تیزی سے گرم ہوتی دنیا میں اب باقاعدگی کے ساتھ متوقع ہے۔

مقبول خبریں