خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ

مینگورہ، سوات کے گردو نواح، شانگلہ، دیر اور دیگر علاقوں میں بھی شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے


ویب ڈیسک March 07, 2026
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق :مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 216 کلومیٹر زیر زمین جبکہ مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے سوات کے علاوہ شانگلہ ،دیر و دیگر علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

مقبول خبریں