دہشت گردوں کی سرپرست افغان طالبان رجیم اپنی ہزیمت سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان مخالف بیانیہ کو ہوا دینے لگی۔
افغان طالبان سیاسی مقاصد کے لیے معاشرے کے کمزور طبقات کو استعمال کرنے لگے ہیں۔
افغان نشریاتی ادارہ آماج نیوز کے مطابق افغان طالبان نے افغان صوبہ غور سمیت متعدد علاقوں میں بچوں اور مزدور طبقے کو پاکستان کیخلاف احتجاج پر مجبور کیا۔ مظاہروں میں کم عمر بچوں کو پاکستان مخالف نعرے بازی اور احتجاجی سرگرمیوں کا حصہ بنایا گیا۔
ماہرین نے افغان طالبان رجیم کا بچوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کو قابلِ مذمت قرار دیا ہے۔ افغان طالبان رجیم میں شدت پسند عناصر نوجوان نسل کو اپنے مکروہ بیانیے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔
عالمی ماہرین کے مطابق ماضی میں بھی افغان طالبان اپنی سرگرمیوں اور حملوں کیلئے بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں، افغان طالبان کا معصوم بچوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے خطرناک رجحان ہے۔
افغان طالبان کا بچوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔