حالیہ عالمی کشیدگی اور بحران کے باوجود پاکستان کی سرحدی تجارت اور سپلائی چین مستحکم اور فعال ہے۔
مشرق وسطیٰ اور خلیج میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود سوست ڈرائی پورٹ پر پاکستان کی تجارتی سرگرمیاں 24 گھنٹے جاری ہیں۔ پاک چین بارڈر پر موجود سوست پورٹ پاکستان کو مضبوط اور قابل اعتماد تجارتی راستہ فراہم کر رہا ہے۔
عالمی چیلنجز کے باوجود پاکستان اپنی تجارتی راہداریوں کو مؤثر طریقے سے فعال رکھے ہوئے ہے، پاکستان بہترین حکمت عملی اور کامیاب پالیسیوں سے ایک مضبوط عالمی تجارتی مرکز کے طور پر خود کو منوا رہا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی سپلائی چین کا بلا تعطل جاری رہنا ثبوت ہے کہ ملک نے اپنی تجارتی راہداریوں کو مؤثر پالیسیوں اور حکمتِ عملی کے ذریعے مستحکم رکھا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوست ڈرائی پورٹ اور پاک چین سرحدی تجارت دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو مضبوط بنا رہی ہے، عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کی سپلائی چین کا فعال ہونا علامت ہے کہ ملک خطے میں ایک قابلِ اعتماد تجارتی راہداری کے طور پر ابھر رہا ہے۔