امریکا ایران جنگ: دبئی میں میزائل حملوں میں 2 پاکستانی جاں بحق

مجھے دبئی میں میزائل کے ملبے تلے دب کر دو پاکستانی شہریوں کی المناک موت پر بہت دکھ ہوا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف


ویب ڈیسک March 08, 2026

پاکستان کی حکومت نے حالیہ دنوں میں دبئی میں میزائلوں حملوں میں دو پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ’مجھے دبئی میں میزائل کے ملبے تلے دب کر دو پاکستانی شہریوں کی المناک موت پر بہت دکھ ہوا ہے۔‘

وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستان کا سفارتی مشن دبئی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ تمام ضروری مدد فراہم کی جا سکے اور لاشوں کی وطن واپسی کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔

’غم کی اس گھڑی میں ہمارے دل سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔‘

اس سے قبل اتوار کی صبح متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ گذشتہ روز دبئی کے علاقے البرشا میں میزائل کو انٹرسیپٹر سے روکے جانے کے بعد اس کے ملبے تلے آ کر ایک پاکستانی شہری ہلاک ہو گیا تھا۔

 

مقبول خبریں