اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم خود کو ایف آئی اے  کا سب انسپکٹر ظاہر کرکے امیگریشن کلیرینس کے نام پربھی سادہ لوح افراد کو لوٹتا تھا


ویب ڈیسک March 08, 2026

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر چھاپہ مار کر انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ملزم خود کو ایف آئی اے  کا سب انسپکٹر ظاہر کرکے امیگریشن کلیرینس کے نام پربھی سادہ لوح افراد کو لوٹتا تھا تین موبائل فون اور ایف آئی اے کا جعلی سروس کارڈ بھی برآمد کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کا سرگرم رکن نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور راولپنڈی اسلام آباد میں دھندے میں مصروف جو خود کو ایف آئی اے امیگریشن کا سب انسپکٹر بھی ظاہر کرتا ہے اورامیگریشن کلیرینس کے نام پر بھی بھاری رقوم ہتھیاتا ہے جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون نے ایڈیشنل ڈائریکٹر انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد ندیم ظفر  کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔

اس دوران مزکورہ ایجنٹ و جعلی سب انسپکٹر کا متاثرہ شخص بھی سامنے آیا جس کی نشاندہی پر ایف آئی اے کی ٹیم نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر چھاپہ مارا اور *امتیاز نذر* کو  رنگے ہاتھوں گرفتار کرکےتین موبایل فون اور ایف آئی اے کا جعلی سروس کارڈ برآمد کرلیا۔

ملزم کے قبضے سے تین موبائل فونز برآمد ہوئے جن میں متاثرین اور سہولت کاروں سے متعلق معلومات ملی ملزم کو سیل منتقل کرکے ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی اسلام آباد میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھاکہ تفتیش میں مزید انکشافات کی توقع ہے

مقبول خبریں