نیوزی لینڈ کو شکست دے کر بھارت ٹی 20 کا عالمی چیمپئن بن گیا

ورلڈ کپ جیت کر بھارت ٹائٹل کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی


ویب ڈیسک March 08, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا۔ بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

احمد آباد میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 256 رنز کےتعاقب میں 19 اوورز میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کیویز کی جانب سے ٹِم سائیفرٹ 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان مچل سینٹنر 43، ڈیرل مچل 17، فِن ایلن 9، جیمز نیشم 8، گلین فلپس 5، جیکب ڈفی 3، مارک چیمپین 3، رچِن رویندرا 1اور میٹ ہینری 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4 اور اکشر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابھیشیک شرما، ہاردیک پانڈیا اور ورون چکرورتی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن 89 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ایشان کشن 54، ابھیشیک شرما 52، ہاردک پانڈیا 18 اور کپتان سوریا کمار یادو0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

شِیوم ڈوبے 26 اور تِلک ورما 8 رنز بنا کرناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رچِن رویندرا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

مقبول خبریں