ایبٹ آباد نے ملتان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، ایبٹ آباد نے آخری گیند پر دو وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز کا ہدف حاصل کرکے شاندار فتح اپنے نام کی۔
پشاور میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں ملتان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔ ملتان کی جانب سے موہر سعید نے 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ محمد شہزاد نے 54 اور بسم اللہ خان نے 45 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے کو مضبوط بنایا۔
ایبٹ آباد کی جانب سے شاداب خان نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایبٹ آباد کے بیٹرز نے شاندار کھیل پیش کیا۔ کامران غلام نے 95 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ شاہ زیب نے 52 جبکہ خوشدل شاہ نے 30 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم حصہ ڈالا۔
ایبٹ آباد نے آخری بال پر دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے میچ اپنے نام کیا۔