تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں مالک نے 10 سالہ گھریلو ملازم کو رات سوتے ہوئے بستر پر پیشاب نکلنے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق محمد شیر نے مقدمہ درج کراتےہوئے بتایا کہ سٹیلائٹ ٹاؤن کے رہائشی شیخ دائم کے پاس چھ ہزار پر گھریلو ملازم ہوں، رات سوتے ہوئے بستر پر پیشاب نکل گیا جس پر شیخ دائم نے پائپوں سے تشدد کا نشانہ بناکر دیوار سے ٹکریں مروائیں اور کمرے میں بند کردیا۔
میں نے والد سے بات کرانے کا کہا پھر تشدد کا نشانہ بنایا تھپڑ مکے مارے اور ناخنوں سے نوچا اور کمرے میں بھوکا پیاسا قید رکھ کر دھمکیاں دیں کہ کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے، پھر میں موقع پاکر وہاں سے بھاگ آیا۔
نیو ٹاؤن پولیس نے متاثرہ بچے کے بیان پر فوری مقدمہ درج کرکے مالک کو گرفتار کر لیا، متاثرہ کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کردیا جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، کمسن بچوں سے ملازمت کروانا قانوناً جرم ہے،بچوں پر تشدد اور ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے۔