کراچی میں گاڑی کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق

خاتون کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے ان کی شناخت کی جا سکے


ویب ڈیسک March 09, 2026

ماڑی پور روڈ پر اتوار کی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والی راہگیر خاتون دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کلری کے علاقے ماڑی پور روڈ ٹائر کمپنی کے قریب اتوار کی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والی 40 سالہ راہگیر خاتون اتوار اور پیر کی درمیانی شب سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔

 پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے ان کی شناخت کی جا سکے۔

خاتون حادثے کے بعد سے مستقل اس حالت میں تھی کہ اس کا بیان بھی نہیں لیا جا سکا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے چھیپا سردخانے میں رکھوا دی۔

مقبول خبریں