وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چھوٹی صنعتوں کے فروغ کا بڑا پلان دے دیا

مختلف اضلاع کو مقامی پیداوار، مہارت اور ضروریات کے مطابق انڈسٹریل ہب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے


ویب ڈیسک March 09, 2026
فوٹو: فائل

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چھوٹی صنعتوں کے فروغ کا بڑا پلان دے دیا جس میں مختلف اضلاع کو مقامی پیداوار، مہارت اور ضروریات کے مطابق انڈسٹریل ہب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی تشکیل دے دی جو 11 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی کی سربراہی سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب اور سیکرٹری فنانس کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔

پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی ڈسٹرکٹ لیول وار اکنامک میپنگ کے ذریعے پوٹینشل کی نشاندہی کرے گی۔ اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی اضلاع میں انڈسٹری کلسٹر بنانے کے لئے سیکٹرز کی ترجیحات کا تعین کرے گی۔

اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی قابل عمل اشاریے اور قلیل المدتی اور وسیع المدتی ٹائم لائن بھی مقرر کرے گی۔ اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی پرائیویٹ سیکٹرز کے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سیکٹر وائز قابل عمل پلان تیار کرے گی۔

اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے متعلقہ انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ہیومن ریسورس تیار کرنے پر توجہ دے گی۔

اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی مقامی طور پر تیار کردہ ویلیو ایڈڈ پروڈکٹ کو گلوبل ویلیوچین کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔ اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی اکنامک گروتھ کے لیے پائیدار ایکو سسٹم کی تشکیل پر بھی کام کرے گی۔

ساہیوال میں ڈیری پروڈکٹ، لاہور میں آئی ٹی سافٹ ویئر، گارمنٹ سٹی، میٹ اور لیدر جبکہ فیصل آباد میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل، فرنیچر سٹی اور ڈیری پراسیسنگ کا جائزہ لیا جائے گا۔ گجرانوالہ میں سرجیکل اور اسپورٹس، گجرات میں فین، رائس ایکسپورٹ اور اپلائنسس کلسٹر بنانے کی تجویز ہے۔

مقبول خبریں