سرگودھا میں ڈاکوؤں کی انوکھی واردات، آئل ٹینکر سے 80 لیٹر پیٹرول لوٹ کر فرار

آئل ٹینکر کا عملہ ٹائر بدلنے میں مصروف تھا کہ اس دوران وہاں 2 ڈاکو پہنچ گئے


ویب ڈیسک March 09, 2026

سرگودھا میں ڈاکو انوکھی واردات انجام دیتے ہوئے آئل ٹینکر سے 80 لیٹر پیٹرول لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کوٹ ناجہ کے قریب پیش آیا جہاں قائدآباد سے جانے والے آئل ٹینکر کا ٹائر پھٹ گیا۔

سرگودھا پولیس کے مطابق آئل ٹینکر کا عملہ ٹائر بدلنے میں مصروف تھا کہ اس دوران وہاں 2 ڈاکو پہنچ گئے۔ ڈاکوؤں نے آئل ٹینکر سے 80 لیٹر پیٹرول نکال لیا اور عملے سے نقدی بھی چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مقبول خبریں