ایران سے تفتان بارڈر پر پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران سے مزید 149 افراد تفتان بارڈر پہنچ گئے۔ آنے والوں میں 53 زائرین، 3 سیاح، 8 بزنس مین اور 4 ورک ویزا ہولڈرز شامل ہیں۔
اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال کے بعد اب تک 2660 افراد پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی نے کہا ہے کہ ایران سے آنے والوں کو پاکستان ہاوٴس تفتان میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو قافلوں کی صورت میں کوئٹہ روانہ کر دیا گیا ہے، جہاں سے وہ اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہو جاتے ہیں۔