بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے والد اور مشہور اسکرین رائٹر سلیم خان کی صحت کے حوالے سے ان کے دیرینہ دوست جاوید اختر نے اہم انکشاف کیا ہے۔
اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کو 17 فروری کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
حال ہی میں، معروف شاعر اور جاوید اختر نے اپنے دیرینہ دوست اور لکھاری ساتھی سلیم خان کی صحت کے بارے میں اپڈیٹ فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سلیم خان صحت یابی کی جانب گامزن ہیں۔

معروف مصنف اور سلمان خان کے والد کو 17 فروری کو ممبئی کے بندرا کے لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں انہیں ’برین ہیمرج‘ کی وجہ سے داخل کیا گیا۔
ڈاکٹروں نے ایک چھوٹی سی سرجری کی اور بتایا کہ وہ مستحکم ہیں اور آئی سی یو میں قریبی نگرانی میں ہیں۔
حال ہی میں دہلی میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران مشہور شاعر جاوید اختر نے سلیم خان کی حالت کے بارے میں کہا کہ سلیم اب ٹھیک ہیں، وہ بالکل ٹھیک ہیں اور صحت یاب ہو رہے ہیں جب کہ وہ کرسی پر بیٹھ کر بات کر رہے ہیں اور انہوں نے واقعی بہتری دکھائی ہے۔
دوسری جانب، والد کے صحتیاب ہونے کے بعد سلمان خان دوبارہ سے اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئے ہیں۔
سلیم خان کو جب اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تب سے سلمان خان نے اپنی فلم ’بیٹل آف گالوان‘ کی شوٹنگ معطل کردی تھی، تاہم اب وہ دوبارہ سیٹ پر دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان کے ساتھ فلم میں سانتوش بابو، چترنگدا سنگھ، ابھیلش چودھری، زین شا، انکور بھاٹیا، ہیرا سہل، اور ویپن بھردواج مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔