پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا الرٹ جاری

آئندہ دنوں میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا، جو معمول سے 3 سے 4 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے


ویب ڈیسک March 09, 2026

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے بالائی علاقوں کے لیے بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

پوٹھوہار ریجن، مری، گلیات اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے، 9 سے 11 مارچ کے دوران شمالی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ دنوں میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا، جو معمول سے 3 سے 4 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔

ایمرجنسی صورتِ حال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

مقبول خبریں