بھارت کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں فتح کے بعد جشن کا سلسلہ جاری رہا۔ میچ کے بعد جب رسمی تقریبات ختم ہوئیں تو اسٹیڈیم میں بعض کھلاڑیوں کی گرل فرینڈز میدان میں آئیں اور جشن میں شریک ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ توجہ بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی گرل فرینڈ مہیکا شرما نے حاصل کی جو فتح کے بعد میدان میں ان کے ساتھ جشن مناتی دکھائی دیں۔ جشن کے دوران دونوں کو خوشی سے ناچتے اور مداحوں کے ساتھ خوشی کے لمحات بانٹتے دیکھا گیا۔

اسی طرح وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن کے ساتھ ایک خاتون بھی جشن میں شریک تھیں جنہیں بعد میں ان کی مبینہ گرل فرینڈ آدیتی ہنڈیا کے طور پر پہچانا گیا۔
آدیتی جے پور سے تعلق رکھنے والی ماڈل اور کاروباری شخصیت ہیں۔ وہ 2017 میں مس انڈیا مقابلے کی فائنلسٹ رہ چکی ہیں اور بعد میں مس دیوا سپر نیشنل کا اعزاز بھی جیت چکی ہیں۔